۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

حوزہ/ مرجع عالیقدر نے اپنے بیان میں فرمایا کہ نجف اشرف کی زمین اور ہَوا مبارک ہے یہاں کی گلیوں اور کوچوں میں علماء مذہب حقہ کی آرامگاہیں ہیں اللہ نے اس زمین کو حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے ذریعہ شرف بخشا ہے اور ہونا یہی چاہئے کہ یہ عراق حضرت امام علی علیہ السلام،حضرت امام حسین علیہ السلام اور باقی معصومین علیہم السلسام خصوصا امام زمانہ (عج) کا عراق بنکر باقی رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ سے زیارت کو آئے مختلف وفود سے اپنی نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ عراقیوں کو عراق اور اسکی اہمیت کا احساس و پاس ہونا چاہئے اور انہیں ان الہی نعمتوں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہئے اور بہر صورت مقامات مقدسہ اور اپنے وطن کی حفاظت کریں۔

مرجع عالیقدر نے بصرہ کے علاقے زبیر سے طلاب اور جوانوں کے وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا نجف اشرف اہلبیت علیہم السلام کے شیعوں کا مرکز ہے اور بہت سی روایتوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس نجف اشرف کی زمین اور ہَوا مبارک ہے یہاں کی گلیوں اور کوچوں میں علماء مذہب حقہ کی آرامگاہیں ہیں اللہ نے اس نجف کو حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے ذریعہ شرف بخشا ہے اور ہونا یہی چاہئے کہ یہ عراق حضرت امام علی علیہ السلام،حضرت امام حسین علیہ السلام اور باقی معصومین علیہم السلسام خصوصا امام زمانہ عج کا عراق بنکر باقی رہے۔

مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ اللہ نے عراق کو چھ اماموں کی قبروں سے مشرف کیا ہے اور عراق خاص کر نجف اشرف حضرت امام زمانہ عج کے ظہور پر نور کے بعد عالمی عدل و انصاف کی حکومت کا مرکز ہوگا۔ اسکے علاوہ عراق کو اللہ نے اپنی خیراتوں ،نعمتوں اور ثروتی مراکز سے مالا مال کیا ہے لہذا عراقیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اس ملک کی اہمیت کو سمجھیں اس کا پاس و لحاظ رکھیں اور انہیں ان الہی نعمتوں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہئے اور بہر صورت مقامات مقدسہ اور اپنے وطن کی حفاظت کریں اہلبیت علیھم السلام کے شیعوں نے دہشت گرد تنظیموں سے مقابلے میں بہادری کی نایاب تصویر پیش کی ہے اور اب بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے طالبعلموں سے فرمایا کہ اگر آپ صحیح معنوں میں طالب علم بننا چاہتے ہیں تو آپ کے نزدیک درس و مطالعہ دنیا کی ہر چیز سے مہم ہونا چاہئے ساتھ ساتھ دین و شریعت اور واجبات کی پابندی اور محرمات سے دوری آپ کا شیوہ ہونا چاہئے اور خود کو اخلاق اہلبیت علیھم السلام کے سانچے میں ڈھالیں تاکہ اہلبیت علیھم السلام کے صحیح پیروکاروں کے مصداق قرار پائیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .